داتا دربار ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر کا آغاز، جنرل میڈیکل وارڈ بھی فعال

لاہور (پنجاب پوسٹ) داتا دربار ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کیا۔

سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ داتا دربار ہسپتال عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ اپنے ملازمین کے لیے بھی سازگار ماحول فراہم کر رہا ہے۔ داتا دربار ہسپتال محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرِ انتظام ایک اہم فلاحی و طبی ادارہ ہے، جہاں بالخصوص کم آمدن والے افراد کو مفت اور انتہائی کم خرچ پر علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں طویل عرصے سے بند جنرل میڈیکل وارڈ کو بھی دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ او پی ڈی اور ایمرجنسی میں روزانہ سو سے زائد مریضوں کو طبی معائنہ اور ادویات کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق ہسپتال کو جدید طبی آلات اور بہتر انفراسٹرکچر سے آراستہ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ داتا دربار ہسپتال میں ڈے کیئر سنٹر کا آغاز محکمہ اوقاف میں تعمیر و ترقی کی ایک اہم کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز ہسپتال، کمشنر لاہور کی پھرتیاں، سروسز اسپتال کے بعد میو ہسپتال اور چلڈرن اسپتال کے دورے، کون کون سے شعبوں کا جائزہ لیا؟

انہوں نے کہا کہ ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ڈے کیئر سنٹر کا قیام ممکن ہوا، جس پر انہوں نے سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ثمن رائے اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد شاکر سندھو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عظیم حیات، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان، ایم ایس داتا دربار ہسپتال ڈاکٹر جاوید ملک سمیت ہسپتال کے ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے