سانحہ پمز ہسپتال، کمشنر لاہور کی پھرتیاں، سروسز اسپتال کے بعد میو ہسپتال اور چلڈرن اسپتال کے دورے، کون کون سے شعبوں کا جائزہ لیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) سانحہ پمز ہسپتال کے بعد کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز نے میو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر ریسکیو 1122، واسا، سی اینڈ ڈبلیو، سول ڈیفنس اور ضلعی افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کے باہر موجود فائر ہائیڈرینٹس چیک کیے۔

کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ٹیمیں فائر ہائیڈرینٹس کی فعالیت چیک کریں اور مزید ہائیڈرینٹس کی ضرورت کو بھی واضح کریں۔ انہوں نے سیفٹی آلات کی فعالیت اور عملے کو ان کے استعمال کی تربیت کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

کمشنر لاہور نے 1122 لاہور کو شہر کے تمام ہسپتالوں کا سروے مکمل کرکے فائر ہائیڈرینٹس سے متعلق مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ہسپتالوں کے بیرونی حصوں میں بجلی کی سپلائی کی چیکنگ کے لیے لیسکو ٹیموں کو انگیج کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

کمشنر لاہور نے واسا کو تمام ضروری سیفٹی آلات کی فوری تنصیب کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے مل کر سیفٹی آلات کی تنصیب اور فعالیت مکمل کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں فائر ایکسٹنگوشرز، باؤزرز، فائر ہائیڈرینٹس اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کی آزادانہ نقل و حرکت سمیت ہر پہلو سے سیفٹی انتظامات چیک کیے جائیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کے ہمراہ ضلعی ٹیمیں موجود ہیں، ہر پہلو سے سیفٹی آلات کا جائزہ لیا جائے، تمام ٹیمیں آج ہی سروے مکمل کریں۔ لاہور کے تمام ہسپتالوں کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے