جھنگ میں پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے، سیلاب سے متاثرہ ہائی سکول کی تعمیر پر اہل علاقہ خوشی سے جھوم اٹھے


جھنگ (پنجاب پوسٹ) جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والے تعلیمی اداروں کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول پکے والا کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا، جبکہ طلبہ کے لیے جدید کمپیوٹر لیب بھی قائم کر دی گئی ہے

جھنگ میں سیلاب آیا تو جہاں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے، وہیں تعلیمی ادارے بھی شدید متاثر ہوئے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ سکولوں کی بحالی کا بیڑا اٹھایا، اور پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی سکول پکے والا کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کر لیا گیا۔

گورنمنٹ ہائی سکول پکے والا میں نہ صرف عمارت کی تزئین و آرائش کی گئی بلکہ سکول کی چار دیواری بھی تعمیر کر دی گئی ہے، جبکہ طلبہ کو جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے جدید کمپیوٹر لیب بھی قائم کر دی گئی۔

بحال کیے گئے گورنمنٹ ہائی سکول پکے والا کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے پاک فوج کے افسران کے ہمراہ کیا اس موقع پر سکول انتظامیہ، محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔


گورنمنٹ ہائی سکول پکے والا کی بحالی اس عزم کا اظہار ہے کہ قدرتی آفات بھی بچوں کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے