لاہور (پنجاب پوسٹ) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیرِ صدارت ہیڈ آفس میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی انتظامیہ کو فائر سیفٹی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہدایت کی کہ تمام ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی مکمل انسپیکشن کی جائے۔
ذوالفقار علی کھرل نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں فائر ہائیڈرینٹس اور فائر سیفٹی آلات کو ہمہ وقت فعال رکھا جائے، جبکہ فائر ہائیڈرینٹس میں پانی کے دباؤ اور رسائی کی مکمل جانچ یقینی بنائی جائے۔
کمشنر نے تمام فائر سیفٹی آلات کی کارکردگی اور دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنگامی اخراج کے راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی مکمل فعالیت یقینی بنائی جائے۔
ذوالفقار علی کھرل نے واضح کیا کہ مریضوں، ان کے اہل خانہ اور ہسپتال عملے کی حفاظت کے لیے فائر سیفٹی انتظامات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔












