کے پی میں ایک بھی معیاری سرکاری ہسپتال نہیں، تبھی بانی کا علاج نجی ہسپتال سے کروانے کی کوشش کی جارہی ہے، گورنر خیبرپختونخوا


لاہور (پنجاب پوسٹ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کرکے جماعت اسلامی کے پر امن دھرنے کو تشدد کی جانب دھکیلنا چاہتی ہے ،حکومت پرتشدد ہنگاموں کی شاید عادی ہوچکی ہے لیکن ہم اسی طرح پر امن رہ کر اپنے احتجاج کے دائرے کو مزید وسیع کریں گے اور آج رات ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا ۔گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یٹرولیم لیویز بارے حکومت کو سوچنا چاہیے، اور حکومت کو اپنی عیاشیوں پر کٹ لگانا ہوگا ۔

منصورہ لاہور میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کی ، اور سیکرٹری جنرل امیر العظیم کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعا کی ، اور جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان سے دکھ اور غم کا اظہار کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سے لیوی کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ حکومت کی نااہلی اور ڈھٹائی ہے ،لیوی اکھٹے کر کے حکومت اپنی عیاشیوں پر لگا رہی ہے ، اور ایف بی آر اپنے اہداف حاصل کر نے میں ناکام ہے ۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگا کر لوگوں کو ریلیف دینا چاہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز حادثے پر ایک سیکرٹری کو معطل کرنا مسئلے کا حل نہیں، اور پاکستان میں وزراء کے استعفے دینے کا رواج بھی نہیں ہے ۔ایک سوال پر گورنر کا کہنا تھا کہ کے پی میں ہیلتھ کا نظام اچھا نہیں ہے، اسی لیے تحریک انصاف نے بانی کے علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال چنا ۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے