سخت گرمی اور حبس، پنجاب پولیس کیلئے ایلیٹ کورس لازمی، راولپنڈی کا اے ایس آئی جان سے گیا، دو دیگر ہسپتال پہنچ گئے۔

لاہور(پنجاب پوسٹ) ایلیٹ سینٹر میں سخت گرمی اور حبس کے باعث ایلیٹ کورس کے دوران راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کا اے ایس آئی سید تصور شاہ انتقال کرگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سید تصور شاہ دورانِ دوڑ طبیعت خراب ہونے کے باعث جانبر نہ ہوسکے۔ سرگودھا ریجن کے اے ایس آئی ارشد سمیت دو دیگر اہلکاروں کی بھی طبیعت خراب ہوگئی، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے لیے ایلیٹ کورس لازم قرار دیا گیا ہے، جبکہ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں بھی اہلکاروں کو کورس کروایا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل پولیس اہلکاروں کے لیے ایلیٹ کورس لازمی نہیں تھا اور گزشتہ آئی جی کے دور میں اہلکاروں کو بغیر کورس کے بھی پروموٹ کیا جاتا رہا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے 35 سال سروس مکمل کرنے کے بعد اہلکار کورس سے مستثنیٰ ہوجاتے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اب 40 سال سے زائد عمر کے ملازمین سے بھی خصوصی لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹیاں کروائی جارہی ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے