ڈی آئی جی آپریشن کی کھلی کچہری، کون کون سے مقدمات کا فوری فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

لاہور(پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کی مختلف نوعیت کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری داد رسی کے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری میں سود خوری سے متعلق شکایات پر متعلقہ افسران کو قانون کے مطابق تحقیقات اور فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ سود خوری جیسے غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے۔

گھریلو تشدد کی شکایات پر بھی فوری قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ خواتین کے تحفظ اور انہیں ہراساں کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کا ماں کے ساتھ جانے سے انکار، احاطہ عدالت میں چیخ و پکار، لاہور ہائیکورٹ میں کیا ہوا؟

ڈی آئی جی آپریشنز نے مالک مکان اور کرایہ داروں کے باہمی تنازعات پر میرٹ کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ لین دین کے تنازعات سے متعلق شکایات پر حقائق کی جانچ اور قانون کے مطابق کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ لین دین کے معاملات میں شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور جائز شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ لڑائی جھگڑے اور باہمی تنازعات کی شکایات پر بھی متعلقہ افسران کو فوری قانونی کارروائی کے احکامات دیے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ میرٹ پر کارروائی اور انصاف کی فراہمی لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

فیصل کامران کے مطابق کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کو براہ راست شنوائی کا موقع فراہم کرنا اور ان کے مسائل کا فوری حل یقینی بنانا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے