پنجاب میں مہنگی روٹی، 1 لاکھ 58 ہزار 931 تندور مالکان پر کتنا جرمانہ ہوا؟

لاہور( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 15 روز کے دوران پنجاب کی مختلف مارکیٹوں میں 7 لاکھ 53 ہزار سے زائد انسپکشنز مکمل کیں۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق اوور چارجنگ اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر مختلف دکانداروں کو 99 لاکھ 6 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر 238 ایف آئی آرز درج کرکے 865 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مارکیٹوں کی چیکنگ کے دوران مجموعی طور پر 2 ہزار 796 ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی 53 دکانیں سیل کردی گئیں۔

حکام کے مطابق پنجاب بھر میں روٹی کی مقررہ قیمتوں کی نگرانی کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے سب سے زیادہ 1 لاکھ 58 ہزار 931 انسپکشنز کیں۔ گراں فروشی پر 86 مقدمات درج، 254 افراد گرفتار جبکہ 15 لاکھ 37 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

چکن کی قیمتوں کی چیکنگ کے لیے 38 ہزار 673 چھاپے مارے گئے، جن کے دوران 3 ہزار 284 مقامات پر اوور چارجنگ پکڑی گئی۔ مہنگی مرغی فروخت کرنے پر 12 مقدمات درج، 61 افراد گرفتار جبکہ 10 لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح پنجاب میں آٹے کی ترسیل اور مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کے لیے 32 ہزار 918 انسپکشنز کی گئیں۔ 1 ہزار 661 مقامات پر آٹے کی اوور چارجنگ رپورٹ ہوئی جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

باسمتی چاول کی قیمتوں کی نگرانی کے دوران 31 ہزار 208 انسپکشنز کی گئیں۔ ناجائز منافع خوری پر 32 افراد گرفتار اور 4 لاکھ 8 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

چینی کی اوور چارجنگ پر 5 ایف آئی آرز درج کرکے 18 افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ دال چنا کی قیمتوں کی چیکنگ کے دوران 4 مقدمات درج اور 22 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ویجیٹیبل گھی کی اوور چارجنگ پر 24 افراد گرفتار کیے گئے اور 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ انڈوں کی گراں فروشی پر 13 مقدمات درج، 38 افراد گرفتار جبکہ 2 لاکھ 73 ہزار روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔

ٹماٹر کی مہنگی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 16 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول سرگرمیاں جاری ہیں۔ ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور اوور چارجنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے