لاہور(پنجاب پوسٹ) محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے انفورسمنٹ آف ہائی وے ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا۔ صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کے مطابق شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حاصل پور میں شاہراہ پر بلااجازت کٹ لگانے والے شہری محمد مظفر کے خلاف ہائی وے آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ شہری نے پائپ ڈالنے کے لیے شاہراہ پر اجازت کے بغیر کٹ لگایا تھا۔
صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پر بلااجازت کٹ لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت شاہراہوں پر کٹ لگانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی فیلڈ فارمیشنز شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے متحرک ہیں۔ ہائی ویز کی حفاظت اور پائیداری کے لیے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ملک صہیب احمد بھرتھ نے واضح کیا کہ شاہراہوں کے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔











