سرگودھا: 2 ہزار کلو فنگس زدہ اچار، 440 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف، 2 یونٹس سیل

سرگودھا (پنجاب پوسٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے ملاوٹی اور ناقص اشیائے خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 200 کلو فنگس زدہ اچار اور 440 کلو ملاوٹی مصالحہ جات تلف کردیے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیاں لاہور، سرگودھا روڈ اور نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں موجود اچار اور مصالحہ جات یونٹس کے خلاف کی گئیں۔ دونوں یونٹس میں انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے، جس پر انہیں بند کردیا گیا۔

کارروائی کے دوران دونوں یونٹس میں چوہوں کے فضلات کی موجودگی بھی سامنے آئی، جبکہ ایک یونٹ سے چھپکلی بھی برآمد ہوئی۔ اچار یونٹ پر ایک لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ مصالحہ جات یونٹ پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سرگودھا بھر میں مصالحہ جات اور اچار یونٹس کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے