رہنما تحریک انصاف غلام محی الدین دیوان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی مزید توسیع، الزام کیا ہے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) نو مئی کو شیر پاؤ پل پر اشتعال انگیز تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما غلام محی الدین دیوان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ غلام محی الدین دیوان کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ غلام محی الدین دیوان وقوعہ کے وقت شیر پاؤ پل پر موجود تھا اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث رہا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 97/23 میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے کا سپلیمنٹری چالان تیاری کے مرحلے میں ہے۔ عدالت نے سماعت کے بعد غلام محی الدین دیوان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے