لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہوگا، جس کے بعد محکمہ سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔
اجلاس میں مختلف عوامی مسائل پر توجہ دلاؤ نوٹس اور بورڈ آف ریونیو، ہائر ایجوکیشن سمیت دیگر محکموں سے متعلق تحریکِ التوائے کار پیش کی جائیں گی۔
ایوان میں یونیورسٹی آف حکمہ لاہور بل 2026، ریوولوشن یونیورسٹی فیصل آباد بل 2026، غنی یونیورسٹی شیخوپورہ بل 2026 اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور ترمیمی بل 2026 سمیت متعدد بلز پیش کیے جائیں گے۔
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ترمیمی بل 2026، پنجاب کریمنل پراسیکیوشن سروس انسپکٹریٹ ترمیمی بل 2026 اور پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ اتھارٹی بل 2026 بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ یونیورسٹی آف لاہور ترمیمی بل 2026 اور اختر سعید یونیورسٹی بل 2026 پر غور و منظوری کی کارروائی ہوگی۔
اجلاس میں سرکاری ملازمین کی پنشن و مراعات، دوہری شہریت رکھنے والے افراد کی سرکاری ملازمت، بارڈر ملٹری پولیس کے انتظامی و قانونی ڈھانچے اور اقلیتی قیدیوں کو مذہبی تعلیم کی بنیاد پر سزا میں رعایت سے متعلق قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد کی عدالت سے عمر قید کا مجرم عمر حیات لاہور ہائیکورٹ نے بری کیوں کردیا؟
پنجاب موٹر وہیکل تھرڈ ترمیمی آرڈیننس 2026 اور پنجاب اثاثہ جات انتظامی اتھارٹی آرڈیننس 2026 بھی ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر ترمیمی بل، پنجاب ویجیٹیبل مارکیٹ لاہور ریپیل بل، انسداد دہشت گردی پنجاب ترمیمی بل، کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ترمیمی بل، پنجاب فوڈ سیفٹی لاز ترمیمی بل اور پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ترمیمی بل 2026 بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کی آڈٹ رپورٹس جبکہ الیکشن کمیشن پاکستان سمیت مختلف اداروں کی سالانہ رپورٹس بھی ایوان کی میز پر رکھی جائیں گی۔ ارکانِ اسمبلی فوری عوامی اہمیت کے معاملات بھی ایوان میں اٹھائیں گے۔













