لاہور (پنجاب پوسٹ) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات پر ڈولفن سکواڈ نے اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دیں۔ دورانِ چیکنگ ڈولفن سکواڈ نے دو مشکوک افراد کو روک کر ای پولیس ایپ کے ذریعے ان کا ریکارڈ چیک کیا تو دونوں چوری کے مقدمات میں اشتہاری نکلے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عمران اور آصف لاہور اور راجن پور پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سونمیانی اور تھانہ اچھرہ میں مقدمات درج ہیں جبکہ دونوں گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ پانچ سال سے روپوش تھے۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سمن آباد اور تھانہ جوہر ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔











