جشن عید میلاد النبی ﷺ، پنجاب میں رنگ و نور کی برسات، پاک فوج کی توپوں کی سلامی

لاہور ( پنجاب پوسٹ) جشن میلادالنبیﷺ پنجاب بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت و احترام اور روحانی کیفیت کے ساتھ منایا جا رہا ہے ہر سو سبز جھنڈیوں، برقی قمقموں اور درود و سلام کی صداؤں نے سماں باندھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عید میلاد النبی ﷺ پر پنجاب میں کتنی تقاریب ہونگی، سیکورٹی کے کیا انتظامات کئے جائیں گے؟

یوم ولادت رسول ﷺ کے موقع پر لاہور میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔

لاہور کے محفوظ شہید گریژن میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے نمازِ فجر کے بعد 21 توپوں کی سلامی پیش کی اس موقع پر فوجی جوانوں کی جانب سے نعرہ تکبیر بھی بلند کیا گیا۔

جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیاں، محلے، بازار اور شاہراہیں خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجادی گئی ہیں، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ کئی مقامات پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے