لاہور ( پنجاب پوسٹ ) نشتر کالونی پولیس نے 48 گھنٹوں کے دوران کارروائی کرتے ہوئے دو نقب زن گروپس کے 6 ارکان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور اور قصور سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان باہم مل کر نجی سوسائٹیوں میں ریکی کرتے اور نقب زنی کی وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چوری شدہ سامان کی فروخت کے لیے کباڑ خانے کی آڑ لے رکھی تھی، جہاں مسروقہ مال سستے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں غیرت کے نام پر گدھا قتل ، ملزم گرفتار
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں، سپیئر پارٹس، تاریں، 300 کلوگرام لوہا اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں ایمان، شفح، عمر، شہباز، علی حیدر اور شعیب شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔













