لاہور( پنجاب پوسٹ ) لاہور شہر میں غیرت کے نام پر گدھا قتل کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ۔ جس میں گدھی کے پاس جانے پر گدھے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
معروف کرائم رپورٹر محمد عمیر کے مطابق لاہور میں شہری نے کلہاڑی کے وار کرکے گدھے کو موت کے گھاٹ اتار دیا، افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقہ برکی کے گاوں کوہریاں میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں : مکئی کے کھیت میں گائے کیوں گھسی؟ زمیندار نے ٹانگ کاٹ دی
تفصیلات کے مطابق محمد حسین نامی شہری کے مطابق رات کے وقت اس کا گدھا کھل کر چند گھر دور موجود محمد علی کی گدھی کے پاس گیا جس پر ملزم نے طیش میں آکر گدھے کو کلہاڑیوں کے وار کرکے زخمی کردیا،گدھے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ مر گیا۔
مزید پڑھیں : جڑانوالہ ، بھینس کھیت میں گھسنے پر جھگڑا ، 3 افراد قتل
برکی پولیس نے واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کے خلاف دفعہ 429 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم سے آلہ ق ت ل کلہاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گائے، بھینس، بیل اور گندم کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں پہنچ گیا













