شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی 10 روپے کا نوٹ بند کرنے کی تیاری، نوٹ بندی کی وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد( پنجاب پوسٹ) اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے اور اس کی جگہ 10 روپے کا سکہ جاری کرنے کی تجویز وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھجوا دی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ جاری ہونے پر 10 روپے کا نوٹ نہیں چھاپا جائے گا، اس کی جگہ سکہ جاری ہوگا۔ 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی لاگت بڑھنے کے باعث اسے ختم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ کرنسی نوٹوں کی چھپائی 2005 سے شروع ہوئی تھی اور اب تمام نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے۔ نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن وزیر خزانہ کی زیرصدارت قائم کمیٹی نے مسترد کر دیا ہے، جبکہ کمیٹی کی تجاویز پر نئے فیچرز اور ڈیزائن میں تبدیلی کے لیے تجاویز شامل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، قانونی اختیار کے بغیر بینک اکاؤنٹس بلاک یا فریز نہیں ہوں گے

مرکزی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بریفنگ میں بتایا کہ نئے نوٹوں میں بھی جعلی کرنسی کو مکمل طور پر کنٹرول نہیں کیا جا سکے گا۔ مرکزی بینک حکام کے مطابق اس وقت ایک ہزار اور پانچ ہزار روپے کے جعلی نوٹ سب سے زیادہ گردش میں ہیں۔

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا کہ بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں سے بھی جعلی کرنسی نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نوٹ اتنے بڑھ گئے ہیں کہ دکاندار اب پانچ ہزار اور ایک ہزار روپے کے نوٹ لینے سے گریز کرتے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ان کا 15 ہزار روپے کا قرض دار ہے، دو سال قبل اسٹیٹ بینک کو تین نوٹ دیے تھے جو اب تک واپس نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال ہوگئے ہمارے 15 ہزار روپے اسٹیٹ بینک نے واپس نہیں کیے۔

چیئرمین کمیٹی نے مزید بتایا کہ کنسلٹنٹ کی کمپنی سے ہی نئے نوٹ ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں جعلی کرنسی کی سرکولیشن کم ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے