لاہور (پنجاب پوسٹ) مرکزی مسلم لیگ شعبہ خدمت خلق کے اجلاس میں مسلم ریسکیو مشن کا دائرہ ملک بھر میں وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ملک کے 25 بڑے شہروں میں ریسکیو سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔
اجلاس سینٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں چیئرمین شعبہ خدمت خلق چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ کی زیر صدارت ہوا، جس میں مرکزی و ضلعی ذمہ داران اور مسلم ریسکیو مشن کے کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں اضلاع کی سطح پر فرسٹ رسپونڈر پروگرام کے تحت تربیتی ورکشاپس شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ رضاکاروں کو ابتدائی طبی امداد، بنیادی لائف سپورٹ، CPR، فائر سیفٹی، حادثات سے نمٹنے اور ایمرجنسی رسپانس کی تربیت دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم خواتین کو اب کیسے منتقل کی جائے گی؟
چوہدری شفیق الرحمان وڑائچ نے کہا کہ منظم ریسکیو اور ایمرجنسی رسپانس وقت کی اہم ضرورت ہے، اسی مقصد کے تحت مسلم ریسکیو مشن کو ملک کے مختلف شہروں تک پھیلایا جا رہا ہے۔
اجلاس میں ابرار وحید کو پنجاب جبکہ حمزہ شاہد کو خیبرپختونخوا کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔














