لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف صوبائی محکموں میں خالی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کردیا، کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارشات بھی جاری کردی گئیں۔
ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی میں سب انجینئر سول کی 10 اسامیوں پر 38 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں میں محمد عثمان، محمد اشاق، مہران خان، غلام مجتبیٰ اور احمد رضا شامل ہیں۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ کی 8 اسامیوں پر 29 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے، جن میں عریشہ معظم، نور الایمان، ماہیرہ یونس، علی اصغر اور محمد سلطان محمود شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویلکم ٹو اسکول، چھٹیاں ختم ہوتے ہی بچوں کے پہلے روز وزیر تعلیم پنجاب نے کیا کہا؟
اسی محکمے میں اسسٹنٹ انجینئر کی 5 اسامیوں پر 5 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے، جن میں حسن رضا، احسن نور، مہران ارشد، محمد احمد اور حفصہ سلیم شامل ہیں۔
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینو ٹائپسٹ کی 3 اسامیوں پر 3 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے۔ مزمل بٹ، تنویر حسین شیخ اور محمد احمد کامیاب امیدواروں میں شامل ہیں۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ڈی ایم اے ایس کی ایک آسامی پر ملک شعیب قادر کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا۔
پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے بیورو آف سٹیٹسٹکس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 4 اسامیوں پر 4 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے، جن میں زوہیب حسین، شاہد اقبال، محمد حارث جاوید اور محمد دانش خان شامل ہیں۔
پی پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات لازمی ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کی تقرری کے لیے سفارشات جاری کردی ہیں۔










