لاہور (پنجاب پوسٹ) پاسپورٹ درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے ریجنل پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار رات 12 بجے تک بڑھا دیے گئے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے دو شفٹوں کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح کی شفٹ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔دو شفٹوں میں پاسپورٹ دفاتر پیر سے جمعہ تک آپریشنل رہیں گے۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں دو شفٹیں ہوں گی۔
پشاور، راولپنڈی، حیدرآباد اور کوئٹہ کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر بھی دو شفٹوں میں کام کریں گے۔تمام متعلقہ زونل ہیڈز کو دو شفٹوں کے انتظامات فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق دو شفٹوں کا مقصد پاسپورٹ درخواست گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے، انتظامات ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی منظوری سے کیے گئے ہیں۔










