حافظ آباد میں ون فائیو پر کال ، کھرے کا نشان اور نہ ہی کھوجی کی مدد ، پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بھینسیں کیسے تلاش کیں؟

حافظ آباد(پنجاب پوسٹ)تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کو صرف تین گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا، جبکہ چوری شدہ بھینس بھی برآمد کرلی گئی۔پولیس کے مطابق ون فائیو کال پر اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر حافظ آباد فوری طور پر سیف سٹی حافظ آباد پہنچے، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت اور روٹ کو ٹریس کیا گیا۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگاتے ہوئے فوری کارروائی کی اور مویشی چوری میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے چوری شدہ بھینس، رکشہ، مویشی چور اور رکشہ ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا۔

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان کی بروقت نشاندہی کے باعث چوری شدہ مویشی کی فوری برآمدگی ممکن ہوئی۔ڈی پی او حافظ آباد کے مطابق سیف سٹی ٹیکنالوجی جرائم کی بروقت نشاندہی، ملزمان تک رسائی اور وارداتوں کے فوری سراغ میں مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔

سیف سٹی اور پولیس کی مربوط کارروائی سے شہریوں کے مال و جان کے تحفظ کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او حافظ آباد نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او صدر اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جبکہ پی پی آئی سی 3 ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے