لاہور (پنجاب پوسٹ) مون سون کا ساتواں سپیل ملک میں داخل ہوگیا، جس کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج اور کل وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا ساتواں سپیل 23 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چکوال کے نواحی گاؤں "بھیں” میں پانچ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد جبکہ ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔










