چکوال کے نواحی گاؤں "بھیں” میں پانچ سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

چکوال (پنجاب پوسٹ) نواحی گاؤں بھیں میں سٹینڈ والے پنکھے سے کرنٹ لگنے کے باعث پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق پانچ سالہ ظلِ حسنین گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس نے سٹینڈ والے پنکھے کو ہاتھ لگایا، جس کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

والدین بچے کو موٹر سائیکل پر ہسپتال منتقل کر رہے تھے کہ مونا کے قریب لواحقین نے اسے ریسکیو 1122 کی ٹیم کے حوالے کردیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر بچے کا ابتدائی طبی معائنہ کیا، آکسیجن فراہم کی اور سی پی آر کے ذریعے سانس بحال کرنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں بچے کو مزید طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا، جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بچے کی موت کی تصدیق کردی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پنکھے میں مبینہ شارٹ سرکٹ یا برقی خرابی کے باعث بچے کو کرنٹ لگا تھا

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے