چنیوٹ کی مٹھائی، پنجاب میں کیسے مواد سے روایتی مٹھائی تیار کروا کر بھیجی جارہی تھی؟


چنیوٹ (پنجاب پوسٹ) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چنیوٹ کے معروف تجارتی مرکز ریل بازار میں واقع ایک مشہور سویٹ ہاؤس کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں برآمد ہونے والا غیر معیاری اور مضرِ صحت کھویا اور پنیر موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ کارروائی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے لیے گئے سیمپلز کی لابارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں کھوئے اور پنیر کے سیمپل مکمل طور پر فیل ہو گئے تھے، جن میں مختلف ممنوعہ اور کیمیائی اجزاء کی ملاوٹ ثابت ہوئی۔ مزید برآں، فوڈ اتھارٹی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر محفوظ طریقے سے فریزر میں کھلا کھویا اور پنیر فروخت کے لیے رکھا گیا تھا، جو انسانی صحت کے لیے شدید مضر قرار دیا گیا۔

واقعے پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے کہا کہ پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار صرف اور صرف طے شدہ قوانین اور حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام الناس کی صحت سے کھیلنے والے اور خوراک میں جعلسازی کرنے والے عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں، جن کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملاوٹ مافیا کا بلا تفریق قلع قمع جاری رہے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے