گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) آسٹریلوی نژاد ٹرانس جینڈر سے مبینہ شادی، 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کروانے اور مبینہ طور پر قید رکھنے کے الزام میں گوجرانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ٹک ٹاک پر ہونے والی دوستی کے بعد آسٹریلوی نژاد ٹرانس جینڈر گوجرانوالہ آیا اور مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھ رہائش پذیر رہا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ فریق نے الزام عائد کیا کہ اسے طویل عرصے تک قید رکھا گیا، تاہم یکم جون 2026 کو موقع ملنے پر فرار ہو کر لاہور پہنچ گیا۔ درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: منچن آباد: دور جاہلیت کی واپسی؟ نومولود بچی نہر میں پھینک دی، بچی کس کی ہے؟
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نوجوان اور اس کے اہلخانہ پر جعلی نکاح نامہ تیار کرنے اور 4 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کروانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں، نکاح اور رقم کی منتقلی سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔










