ساہیوال (پنجاب پوسٹ) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ساہیوال نے بینک فراڈ اور سکیمنگ میں ملوث ملزم محمد صابر کو جی ٹی روڈ لاری اڈا کے قریب سے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے آئی فون برآمد ہوا، جس میں جعلی کال ریکارڈ اور بینک رسیدیں موجود تھیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی نگرانی میں بینک فراڈ کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے پاکستانی شہریوں کو جعلی کالز کرکے فراڈ کرنے کا اعتراف کیا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ بینک فراڈ اور سکیمنگ میں ملوث نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔












