لاہور (پنجاب پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ثاقب عدنان نے شہر کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف ترقیاتی و عوامی سہولیات کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت بازاروں میں جاری کام، ٹف ٹائلز اور سائن بورڈز کی تنصیب، لاری اڈہ میں مسافر خانے اور سیوریج نالے کی صورتحال کا معائنہ کیا، جبکہ ہل پارک کا دورہ کرکے پارک کی موجودہ حالت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر شاہ کوٹ ثاقب عدنان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں اور شہری سہولیات کا موقع پر جائزہ لیا۔ بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت بازاروں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب کے کام کا معائنہ کیا گیا اور معیار و رفتار کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اولمپئین ارشد ندیم کی ساؤتھ افریقہ روانگی، اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ
اسسٹنٹ کمشنر نے لاری اڈہ شاہ کوٹ میں مسافر خانے کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا، جبکہ سیوریج نالے کا معائنہ کرتے ہوئے نکاسی آب کی صورتحال بھی چیک کی۔
بعد ازاں ہل پارک کا دورہ کیا گیا، جہاں پارک کی موجودہ صورتحال اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے ساتھ اسے بہتر حالت میں لانے کے لیے مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر ثاقب عدنان نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ جاری ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔











