اولمپئین ارشد ندیم کی ساؤتھ افریقہ روانگی، اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ

لاہور (پنجاب پوسٹ) قومی جیولن تھرور اور اولمپئین ارشد ندیم آج رات 3 بجے لاہور سے ساؤتھ افریقہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ ارشد ندیم ساؤتھ افریقہ میں دو ہفتے ٹریننگ کریں گے، جہاں وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ ٹریننگ کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ساؤتھ افریقہ میں ٹریننگ ارشد ندیم کی آئندہ اہم بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کا حصہ ہے۔ ٹریننگ کے بعد ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ 6 سے 14 ستمبر تک بوڈاپسٹ، ہنگری میں منعقد ہوگی۔ ارشد ندیم چیمپئن شپ کے بعد ایشین گیمز میں بھی حصہ لیں گے، یوں ساؤتھ افریقہ کا تربیتی کیمپ ان کے آئندہ بڑے مقابلوں کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے