نفرت کے بیانیے کو شکست دے کر امن کی شمع کو روشن رکھنا ہوگا،مریم نواز شریف کا دہشت گردی کا شکار افراد کی یادگارکے عالمی دن پر پیغام

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دہشت گردی کا شکار افراد کی یادگار کے عالمی دن پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید اور غازی ہونے والے شہریوں، افسران اور سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

مریم نواز شریف نے دہشت گردی کا شکار افراد کے اہل خانہ کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہوئے متاثرین کی بحالی اور ان کے لیے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے متاثرین، غازیوں اور شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ پاکستان کے شہری دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب، کوئی وطن اور کوئی زبان نہیں ہوتی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں امن، محبت اور رواداری کا راج ہو۔ نفرت کے بیانیے کو شکست دے کر امن کی شمع کو روشن رکھنا ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے