سرائے مغل، رورل ہیلتھ سنٹر میں بجلی کی بندش ، بچوں کی ڈیلیوری موبائل ٹارچ کی روشنی میں کرائے جانے کا انکشاف

لاہور (پنجاب پوسٹ)سرائے مغل کے رورل ہیلتھ سنٹر ہلہ میں بجلی کی بندش کے ساتھ دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کی شکایات بھی سامنے آنے لگی ہیں، جبکہ بعض مریضوں اور لواحقین کی جانب سے ڈاکٹرز کے رویے سے متعلق بھی شکایات کا اظہار کیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے ڈلیوری کے لیے آئی خواتین کو موبائل کی ٹارچ سے چیک کیا جاتا ھے مریضوں کے پینے کے لیے پانی تک موجود نہیں ھے اہل علاقہ نے مرکز صحت میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عملے کے رویے کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے

سرائے مغل کے نواحی علاقہ ہلہ رورل ہیلتھ سنٹر میں بجلی کی طویل بندش کے باعث مریضوں اور لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے بعد خراب جنریٹر اور یو پی ایس کے باعث کئی کئی گھنٹے تک متبادل بجلی دستیاب نہیں ہوتی، جس سے شدید گرمی اور حبس میں مریض اذیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

شہریوں کے مطابق مرکز صحت میں بجلی کے مسئلے کے ساتھ دیگر بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ھے ہسپتال میں حاملہ خواتین کو موبائل ٹارچ سے چیک کیا جاتا ھے جبکہ بعض مریضوں اور لواحقین نے ڈاکٹرز کے رویے سے متعلق بھی شکایات کی ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق جنریٹر اور یو پی ایس کی خرابی سمیت بجلی کی صورتحال سے سی ای او ہیلتھ قصور کو متعدد بار آگاہ کیا جاچکا ہے، تاہم تاحال مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔

شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے، جنریٹر اور یو پی ایس درست کرانے، بجلی کی بلاتعطل فراہمی سمیت رورل ہیلتھ سنٹر ہلہ میں تمام بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے