کمپنی کے ڈھائی لاکھ ہتھیانے کیلئے ڈکیٹی کی جھوٹی کال، ملزم کیسے پکڑے گئے؟

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور کے تھانہ مغلپورہ کی حدود میں گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 30 ہزار روپے چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے کمپنی کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان ایک ہی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے اور انہوں نے کمپنی کی 2 لاکھ روپے سے زائد رقم ہڑپ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ منصوبے کے تحت ایک ملازم نے کمپنی کی رقم اپنے دوسرے ساتھی کے حوالے کی اور بعدازاں خود پولیس ایمرجنسی 15 پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کردی۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ کمپنی کی رقم لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں 2 نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اسے روک لیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

مغلپورہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر تحقیقات شروع کیں تو مدعی کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔ پولیس نے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی تو ملازم زیادہ دیر تک پولیس کو گمراہ نہ کرسکا اور بالآخر اپنے دوسرے ساتھی کے ساتھ مل کر کمپنی کی رقم ہڑپ کرنے کا اعتراف کرلیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان عبد الواحد اور عمر کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے کمپنی کی ہڑپی گئی رقم بھی برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے