اوکاڑہ(پنجاب پوسٹ) اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور، فخر شاہ کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چارپائی سے گرنے کے باعث 22 روزہ نومولود بچی بے ہوش ہوگئی اور بعد ازاں جانبر نہ ہو سکی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور بچی کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سی پی آر کیا، تاہم بچی کی جان نہ بچائی جا سکی۔
ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد نومولود بچی کی میت لواحقین کے حوالے کر دی۔
ریسکیو 1122 نے والدین اور اہل خانہ کو ہدایت کی ہے کہ نومولود اور کم عمر بچوں کو چارپائی، بستر یا کسی بھی اونچی جگہ پر اکیلا نہ چھوڑا جائے اور بچوں کی حفاظت کے لیے ہر وقت خصوصی احتیاط اور نگرانی یقینی بنائی جائے۔










