پی ایم ایس امتحانات میں شمولیت کیلئے بڑی رعایت، اب 32 سال کے نوجوان بھی مقابلے کا امتحان دے سکیں گے

لاہور(پنجاب پوسٹ)پنجاب حکومت نے مقابلے کے امتحان PMS میں حصہ لینے والے امیدواروں کے لیے عمر کی حد میں دو سال کی خصوصی رعایت دے دی ہے۔ نئی رعایت کے تحت امیدوار اب زیادہ سے زیادہ 32 سال کی عمر تک PMS امتحان میں حصہ لے سکیں گے، جبکہ یہ سہولت 2026 اور 2027 کے PMS امتحانات کے لیے مخصوص ہوگی۔

سیکرٹری ریگولیشن کی جانب سے عمر میں رعایت کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق PMS امتحان کے امیدواروں کو موجودہ عمر کی حد کے علاوہ مزید دو سال کی رعایت دی گئی ہے، جس کے بعد 32 سال تک کی عمر رکھنے والے امیدوار بھی امتحان میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

WhatsApp Image 2026 08 20 at 11.07.45 AM

یہ خصوصی رعایت 2026 اور 2027 میں ہونے والے PMS امتحانات اور 2026-27 کی PMS بھرتی پر لاگو ہوگی۔ عمر میں دو سال کی رعایت کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک رہے گا۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کوئی امیدوار عمر کی یہ اضافی دو سالہ رعایت صرف ایک مرتبہ حاصل کر سکے گا۔ یعنی ایک امیدوار اس سہولت کو بار بار استعمال نہیں کر سکے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ عمر میں یہ خصوصی رعایت صرف PMS امتحان کے لیے دی گئی ہے اور اس کا اطلاق پنجاب حکومت کی دیگر سرکاری ملازمتوں یا عام سرکاری بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے