پنجاب کے شہروں میں جان لیوا حادثات میں 32 فیصد کمی، وجوہات جان کر آپ بھی مریم نواز کے نعرے لگانا شروع کردیں گے

لاہور(پنجاب پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت صوبے میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شاہراہوں کو شہریوں کے لیے محفوظ بنانے کے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں جان لیوا ٹریفک حادثات میں 32 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق سال 2026 میں اب تک پنجاب میں 358 مہلک ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 524 تھی۔ یوں گزشتہ سال کے مقابلے میں مہلک حادثات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے مطابق مہلک حادثات کی بڑی وجوہات میں تیز رفتاری، ڈرائیورز کی غفلت اور ون وے کی خلاف ورزی شامل ہیں۔

رانگ وے کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے تعاون سے مختلف شاہراہوں پر موبائل کیمروں کا استعمال بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ 20 روز کے دوران موبائل کیمروں کے ذریعے 14 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ صرف گوجرانوالہ میں موبائل کیمروں کی مدد سے 3 ہزار 334 چالان کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا ہے کہ ایکسیڈنٹ ڈیسک کے ذریعے حادثات کے مقامات کا مکمل تجزیہ اور تحقیق کی جاتی ہے، جس کی بنیاد پر حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق مہلک حادثات میں کمی بہترین حکمت عملی، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر ٹریفک انفورسمنٹ کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور پنجاب کو مہلک حادثات سے محفوظ بنانے کا مشن جاری رہے گا۔ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ اور صوبے کی شاہراہوں کو محفوظ بنانا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے