سیالکوٹ میں منشیات فروشی کا انوکھا طریقہ کار، نشہ آور اشیا شہر میں کیسے لائی جارہی تھیں؟

سیالکوٹ(پنجاب پوسٹ)پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 17 کلو 360 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی سربراہی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈی ایس پی صدر سرکل رانا ندیم طارق کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ صدر سب انسپکٹر ڈاکٹر عادل مصطفیٰ کی قیادت میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث بین الاضلاعی منشیات فروش محمد بلال ولد ناظر حسین کو گرفتار کیا، جو پڑتانوالی کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے کہا ہے کہ منشیات کے مکمل خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے