ٹریفک پولیس نے کالا سرکاری ڈالا بھی پکڑ لیا ، 96000 کے چالان بھرنے کے بعد ویگو ڈالے کو آزادی ملی

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور ٹریفک پولیس کا ای چلان نادہندہ سرکاری و نیم سرکاری گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن تیز اب گرین نمبر پلیٹ کو بھی لال نشان کراس کرنے پر جرمانہ ادا کرنے پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک آفیسر عرفان قریشی نے گڑھی شاہو 96 ہزار مالیت کے ای چالان نادہندہ سرکاری ڈبل کیبن پکڑلیا۔ٹریفک آفیسر نے ڈبل کیبن کے ای چلان چیک کئے تو 96 ہزار جرمانہ پینڈنگ تھاڈبل کیبن نے 9 مرتبہ ٹریفک سگنل، 6 مرتبل لین لائن اور 7 مرتبہ سیٹ بیلٹ کیخلاف ورزی کی،جرمانہ ادا کرنے پر ڈبل کیبن سرکاری گاڑی کو چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب ٹریفک پولیس نے 97 فیصد عوام کو ہیلمٹ پہنانے کا ٹارگٹ کیسے پورا کیا؟ رپورٹ آگئی

اسی حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس کی طرف ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کےلئے مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے ، سی ٹی او سید عبد الرحیم شیرازی کے مطابق شہر لاہور میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چلان جاری کیے جا رہے ہیں۔شہری ای چلان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

مزید پڑھیں : رنگ روڈ پولیس کا بڑا ایکشن، جعلی سی سی ڈی ڈپٹی ڈائریکٹر گرفتار، سرکاری شناختی کارڈز اور جعلی نمبر پلیٹس برآمد

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے