پنجاب ٹریفک پولیس نے 97 فیصد عوام کو ہیلمٹ پہنانے کا ٹارگٹ کیسے پورا کیا؟ رپورٹ آگئی

پنجاب(پنجاب پوسٹ) ٹریفک پولیس نے گزشتہ ایک سال کے دوران ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور سڑکوں پر تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

ٹریفک حکام کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران مہلک ٹریفک حادثات میں 35 فیصد جبکہ کم عمر ڈرائیونگ کے واقعات میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 97 فیصد موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث سر پر چوٹ لگنے کے واقعات میں 82 فیصد کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں میں 65 فیصد، شاہراہوں پر تجاوزات میں 85 فیصد جبکہ مین روڈز پر چلنے والی مسافر بسوں کی چھتوں پر اوور لوڈنگ میں 96 فیصد کمی آئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایک سال کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار سے زائد چالان کیے گئے، جبکہ ایک کروڑ 10 لاکھ شہریوں کو نئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لیے صوبے بھر میں 136 ڈرائیونگ اسکول قائم کیے گئے، 39 جدید ڈرائیونگ سیمولیٹرز نصب کیے گئے، جبکہ ایک کروڑ 54 لاکھ سے زائد ای ڈرائیونگ لائسنس ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 33 موبائل پولیس اسٹیشن اور موبائل لائسنسنگ یونٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اے آئی ٹیسٹ وہیکل بھی متعارف کرائی گئی ہے تاکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل کو مزید شفاف اور مؤثر بنایا جا سکے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے