جماعت اسلامی کے چار مقامات پر دھرنے رنگ لے آئے ،حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35روپے کمی کیلئے تیار ، ریفائنریز نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے

لاہور ( پنجاب پوسٹ ) لاہور ، کراچی ، پشاور میں جماعت اسلامی کے دھرنوں نے بالاخر حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس دلا دیا ۔ ریفائنیرز نے بھی گھٹنے ٹیک دئیے ۔ وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات اور تکالیف کا احساس ہے، جو بھی عوامی ریلیف ممکن ہو حکومت فوری دینے کی کوشش کرتی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سبسڈی کا فیصلہ بھی اسی ریلیف کا حصہ تھا۔

مزید پڑھیں : جماعت اسلامی کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت پٹرول سستا کرنے کیلئے متحرک ہوگئی

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت جو کوشش کررہی ہے اس سے یہ مشکل وقت ضرورت ختم ہوگا،  حکومت عوام کو تحفظ دینے کی ہرممکن کوشش کرے گی، جنگ کی شدت میں اضافے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، ڈیزل کی دستیابی سے متعلق کئی ممالک کو مسائل سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا لاہور مال روڈ دھرنا کتنے روز جاری رہے گا؟ پارٹی کے اندر کی خبر سامنے آگئی

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ ریفائنریز نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 سے  32 روپے سے زائد کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

778736040 1035021639289602 5796392644588064650 n

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے