جماعت اسلامی کا لاہور مال روڈ دھرنا کتنے روز جاری رہے گا؟ پارٹی کے اندر کی خبر سامنے آگئی

لاہور(پنجاب پوسٹ)جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی اور مہنگے پٹرول کے خلاف چیئرنگ کراس پر جاری دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ جماعت اسلامی نے دھرنا 8 روز تک جاری رکھنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، جبکہ پارٹی ذرائع کے مطابق شرکاء کے لیے کھانے پینے اور ادویات سمیت دیگر ضروری سہولیات کا بندوبست بھی کرلیا گیا ہے۔

دھرنے میں مرحلہ وار پورے پنجاب سے جماعت اسلامی کے کارکنان شریک ہوں گے، جبکہ صوبہ پنجاب کے عہدیداران کو دن کے حساب سے ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک کارکنان چیئرنگ کراس پر موجود رہیں گے۔

WhatsApp Image 2026 08 17 at 4.09.02 PM

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کے مطابق جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ پیٹرولیم لیوی کا مکمل خاتمہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔ ضیاء الدین انصاری نے واضح کیا کہ مطالبات پورے ہونے تک یا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے آئندہ لائحہ عمل کی کال آنے تک دھرنا جاری رہے گا۔

آج امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن دھرنے کے شرکاء سے خطاب کریں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن اس سے قبل لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ناجائز معاہدے ختم کرنے کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔

جماعت اسلامی کے مطابق دھرنے کو 8 روز تک جاری رکھنے کے لیے شرکاء کی ضروریات کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے کارکنان کی مرحلہ وار شرکت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

WhatsApp Image 2026 08 17 at 4.06.19 PM 1

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے