جماعت اسلامی کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت پٹرول سستا کرنے کیلئے متحرک ہوگئی

اسلام آباد ( پنجاب پوسٹ ) جماعت اسلامی کے دھرنوں نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے عوامی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ملاقات کی۔ جس میں عوام کو ایندھن کی قیمتوں میں ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز بھی شریک تھے۔

وزیراعظم نے ایندھن قیمتوں کے حوالے سے عوامی ریلیف کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے وزیرِ پیٹرولیم کو فوری کراچی پہنچن کر آئل ریفائینریز سے مذاکرات کرنے کی ہدایت کی، کہا وزیرپیٹرولیم مقامی طور پر تیار ڈیزل قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات یقینی بنائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈیزل کی مقدار کا زیادہ ترحصہ مقامی ریفائینریز میں تیار ہوتا ہے، قیمتوں میں کمی کیلئے وزیرپیٹرولیم بذات خود ریفائینریز سے مذاکرات جلد ازجلد مکمل کریں، جس قدر ممکن ہو عوام تک فوری ریلیف پہنچایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے امکانات کو عوام تک منتقل کیا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے