ڈیجیٹل چالان ادا نہ کرنے والوں کے لیے مزید مشکلات، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت بند کرنے کی تجویز

لاہور (پنجاب پوسٹ) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کیے جانے والے ڈیجیٹل چالان ادا نہ کرنے والوں کے لیے مزید سخت اقدامات کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عبدالرحیم شیرازی نے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو خط لکھ کر ون ایپ میں زیر التوا ڈیجیٹل چالان کی مکمل تفصیلات شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔

مراسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈیجیٹل چالان کی عدم ادائیگی کی صورت میں شہریوں کو بعض سرکاری سہولیات کی فراہمی محدود کی جائے، جبکہ نادرا کے نظام کو بھی ڈیجیٹل چالان کے ساتھ منسلک کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق چالان ادا نہ کرنے والوں کے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کریکٹر سرٹیفکیٹ، کرایہ داری رجسٹریشن، وہیکل ویریفیکیشن، ڈومیسائل اور برتھ سرٹیفکیٹ جیسی سہولیات کو بھی چالان کی ادائیگی سے مشروط کرنے کی سفارش کی گئی ہے

مراسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ون ایپ میں صرف ای چالان کی تعداد ظاہر ہوتی ہے، جبکہ ڈیجیٹل چالان کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کی وجہ سے ریکوری کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سی ٹی او کے مطابق ریونیو میں اضافے اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اداروں کے نظام کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنا ضروری ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے