لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے شہباز گل اور صحافی و میڈیا شخصیت طارق متین کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔
عظمیٰ زاہد بخاری نے مبینہ ہتک آمیز مواد کے خلاف پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے سیکشن 11 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
دعویٰ میں مبینہ ہتک آمیز مواد کو ہٹانے، نقصانات کے ازالے اور دیگر قانونی ریلیف کی استدعا کی گئی ہے۔
دعویٰ میں طارق متین کو صحافی اور میڈیا شخصیت جبکہ شہباز گل کو پبلک فگر اور میڈیا شخصیت کے طور پر فریق بنایا گیا ہے۔
عظمیٰ زاہد بخاری کی جانب سے دائر دعوے میں مبینہ ہتک آمیز مواد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور دیگر مطلوبہ قانونی ریلیف کی درخواست کی گئی ہے۔











