لاہور(پنجاب پوسٹ) پنجاب حکومت نے بسنت 2027 کے لیے ایس او پیز کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں ڈور کی غیر قانونی تیاری پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بسنت کے دوران استعمال ہونے والی ڈور کی تیاری کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد لازمی قرار دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بسنت کے لیے ڈور صرف حکومت کی جانب سے مقرر کردہ مقامات پر ہی تیار کی جا سکے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے جلو میں ڈور کی تیاری کے لیے مخصوص جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جلو میں مختص کردہ مقامات کے علاوہ کسی اور جگہ ڈور کی تیاری کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکومت کی جانب سے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نئے ضابطہ کار متعارف کروانے پر غور کیا جا رہا ہے












