مریم نواز نے لاہوریوں کو خوشخبری سنا دی، بسنت اور جشن بہاراں ایک ساتھ، 12، 13، 14 مارچ کو آسمان پر پتنگیں اڑیں گی

لاہور (پنجاب پوسٹ) پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں بسنت 2027 کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال بسنت کا تہوار 12، 13 اور 14 مارچ کو منایا جائے گا۔
مریم نواز نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بسنت 2026 کی کامیاب واپسی کے بعد وہ لاہور میں بسنت 2027 کا اعلان کرتے ہوئے خوشی اور فخر محسوس کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال لاہور ایک مرتبہ پھر رنگوں، ثقافت، تہوار، موسیقی، جوش و خروش اور اپنی روایتی مہمان نوازی سے بھر جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے اور پاکستان کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن ان کے لیے ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر اکٹھے ہوں، یادیں بنائیں اور اپنی توانائی اور جذبے سے لاہور کو مزید روشن کریں

مریم نواز نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور عالمی مہمانوں کو بھی بسنت 2027 میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کیلنڈر میں 12 سے 14 مارچ کی تاریخیں درج کرلیں اور لاہور کے رنگوں، گرمجوشی اور تہوار میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ان مہمانوں کی منتظر ہوں گی، لاہور بھی ان کا منتظر ہوگا اور پاکستان بھی ان کے استقبال کے لیے تیار ہوگا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے امید ظاہر کی کہ سب مل کر بسنت 2027 کو بھی ایک بڑی کامیابی بنائیں گے اور اسے ایک ایسا یادگار جشن بنائیں گے جسے طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے