پنجاب میں اور لوڈنگ پر کیسے قابو کیا جارہا ہے؟ کن شہروں میں موبائل ایکسل لوڈ سسٹم فعال ہو چکے ہیں؟

لاہور(پنجاب پوسٹ)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت موبائل ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے جائزے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری اور چیف انجینئرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو موبائل ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم اور موبائل ویٹ اسٹیشنز کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے پانچ اضلاع اٹک، جہلم، چکوال، ملتان اور جھنگ میں موبائل ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ موبائل ویٹ اسٹیشنز کے ذریعے بھاری گاڑیوں کے ایکسل لوڈ کی باقاعدگی سے جانچ اور اوور لوڈنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ موبائل ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں کو ہونے والی ٹوٹ پھوٹ سے بچانا ہے۔ موبائل ویٹ اسٹیشنز کے ذریعے مقررہ حد سے زائد وزن لادنے والی بھاری گاڑیوں کی مؤثر نگرانی کی جائے گی، جس سے سڑکوں کی پائیداری بہتر بنانے کے ساتھ ٹریفک حادثات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ موبائل ویٹ اسٹیشنز کا عملی نفاذ کیا گیا ہے اور انہیں ضرورت کے مطابق مختلف شاہراہوں پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ اسٹیشنز بالخصوص ان شاہراہوں پر تعینات کیے جا رہے ہیں جہاں سے بھاری ٹرانسپورٹ پنجاب کے مختلف علاقوں تک جاتی ہے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کے مطابق موبائل ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم اوور لوڈنگ کے مؤثر تدارک اور پنجاب کی سڑکوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق سڑکوں کے تحفظ، ٹریفک سیفٹی، اوور لوڈنگ کی روک تھام، سڑکوں کی پائیداری اور شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے