رحیم یار خان: باپ کی ڈانٹ پر بیٹے نے زہریلی گولیاں کھا لیں، بیٹے کی حالت دیکھ کر باپ نے بھی پگڑی کا پھندا بنا لیا، دونوں کی جان بچ گئی

رحیم یار خان(پنجاب پوسٹ)رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں گھریلو تنازعے کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں باپ اور بیٹے نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، تاہم ہسپتال کے عملے کی بروقت کارروائی سے دونوں کی جان بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹرائبل ایریا اوزمان سے ایک نوجوان کو مبینہ طور پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھانے کے بعد روجھان ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طور پر واقعے کی وجہ گھریلو تنازعے پر باپ اور بیٹے کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی بتائی گئی ہے۔

ہسپتال پہنچنے پر طبی عملے نے نوجوان کا فوری طور پر معدہ واش کیا اور اس کا علاج شروع کر دیا۔ اسی دوران بیٹے کی حالت دیکھ کر بوڑھا باپ مبینہ طور پر شدید صدمے میں آ گیا اور اپنی ہی پگڑی گلے میں ڈال کر خودکشی کی کوشش کی۔

ہسپتال کے عملے نے صورتحال کو فوری طور پر بھانپتے ہوئے بوڑھے شخص کو بچا لیا اور اس کے گلے سے پگڑی نکال دی۔ بعد ازاں نوجوان مریض کو مزید طبی امداد کے لیے رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا، جہاں اسے اہل خانہ کے ہمراہ روانہ کیا گیا۔

متاثرہ خاندان کا تعلق قوم سندانی سے بتایا جاتا ہے۔ واقعے میں روجھان ہسپتال کے عملے کی بروقت اور انسانی ہمدردی پر مبنی کارروائی کو سراہا جا رہا ہے، جس کے باعث دونوں افراد کی زندگیاں محفوظ رہیں۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے