شیرا کوٹ: بیٹی نے باپ کو مارنے کی سپاری دی، پولیس نے بیٹی اور آشنا کا منصوبہ کیسے بے نقاب کیا؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) شیرا کوٹ کے علاقے میں بزرگ شہری رحمت علی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے مقتول کی بیٹی اور اس کے آشنا سمیت مرکزی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


پولیس کے مطابق مقتول کی بیٹی اپنے آشنا سے شادی کرنا چاہتی تھی، تاہم رحمت علی اس شادی پر رضامند نہیں تھا۔ شادی کی مخالفت پر بیٹی اور اس کے آشنا نے رحمت علی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔


انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے بزرگ شہری کو قتل کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے کے عوض دو شوٹرز ہائر کیے۔ شوٹرز نے فائرنگ کرکے رحمت علی کو بے دردی سے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔


ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا۔


پولیس کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔


ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے