استنبول (پنجاب پوسٹ) پاکستانی سیریل انٹرپرینیور عدیل گوندل کو انٹرپرینیورشپ، بزنس لیڈرشپ اور عالمی کاروباری روابط کے فروغ میں خدمات کے اعتراف میں گلوبل ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز ان کے کاروباری سفر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے اور پاکستان کے انٹرپرینیوریل ایکو سسٹم کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کا اعتراف بھی ہے۔
دورۂ ترکیہ کے دوران صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود کی قیادت میں بھرپور بزنس نیٹ ورکنگ ہوئی، جہاں عالمی کاروباری رہنماؤں اور انٹرپرینیورز کے ساتھ ملاقاتوں اور تبادلۂ خیال کے مواقع میسر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کی شاہراہوں پر ہزاروں پھولدار درخت لگانے کا فیصلہ، کون کون سے پودے لگیں گے؟
اس موقع پر عدیل گوندل نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے باعثِ فخر ہونے کے ساتھ ایک ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے نوجوان انٹرپرینیورز اور اسٹارٹ اپس کے لیے عالمی ایکسپوژر، مضبوط بزنس نیٹ ورکنگ اور مؤثر رہنمائی کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نوجوان کاروباری افراد کی رہنمائی، انٹرپرینیورشپ کے فروغ اور عالمی کاروباری پلیٹ فارمز پر پاکستان کی مثبت نمائندگی کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔










