لاہور کی شاہراہوں پر ہزاروں پھولدار درخت لگانے کا فیصلہ، کون کون سے پودے لگیں گے؟

لاہور (پنجاب پوسٹ) باغوں کے شہر لاہور کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے لیے شہر کی شاہراہوں کے اطراف ہزاروں پھولدار درخت لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے ڈائریکٹرز ہارٹیکلچر کو اپنے اپنے زونز میں دستیاب جگہوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کردی۔

ایم ڈی پی ایچ اے کے مطابق لاہور کی گرین بیلٹس اور سڑکوں کے برم پر پھولدار پودے لگائے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت املتاس، گل مور، جیکورنڈا، گل نشتر اور بدھا کے درخت لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

احمد عثمان جاوید نے ہدایت کی کہ کم از کم 300 میٹر کے پیچ میں ایک ہی نوعیت کے پھولدار پودے لگائے جائیں، جبکہ زیادہ جگہ دستیاب ہونے کی صورت میں ایک کلومیٹر تک کا پیچ رکھا جائے تاکہ شاہراہوں پر پھولدار درختوں کا خوبصورت منظر نمایاں ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پھولدار درخت لاہور کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنیں گے اور شہر کے گرین لینڈ اسکیپ کو مزید بہتر بنائیں گے۔ اجلاس میں ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹر تسلیم اختر راؤ اور ڈائریکٹرز ہارٹیکلچر نے بھی شرکت کی۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

مزید خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے