پہلوانوں کے شہر میں تبدیلی، گوجرانوالہ میں کون کون سے مقامات بدلنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں؟

گوجرانوالہ (پنجاب پوسٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ کے شہریوں کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے نئے ڈی جی گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سجاد احمد کو شہر کی منصوبہ بندی اور خوبصورتی سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے گوجرانوالہ کے ماسٹر پلان پر مؤثر اور تیز رفتاری سے کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن پلاننگ کے دائرہ کار کو گوجرانوالہ کے مضافاتی علاقوں تک وسعت دی جائے۔

انہوں نے ڈی جی جی ڈی اے کو ٹاؤن پلاننگ کے معاملات میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر پلان کے تحت منظور شدہ روڈ اسٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

نورالامین مینگل نے غیر منظور شدہ اور ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ ٹاؤن پلاننگ قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے گوجرانوالہ میں تجاوزات کے خلاف بھی مؤثر کارروائی کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز شہری خوبصورتی کے بنیادی ڈھانچے پر کام کرتی ہیں، اس لیے شہری ترقی کو ماسٹر پلان اور منظور شدہ پلاننگ اصولوں کے مطابق یقینی بنایا جائے۔

Share this article

سبسکرائب

سبسکرائب بٹن دبا کر، آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے ہماری پرائیویسی پالیسی پڑھ لی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے